3

طوفان الاقصیٰ نے صہیونی اور مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیا، امام جمعہ تہران

  • News cod : 55968
  • 07 ژوئن 2024 - 20:37
طوفان الاقصیٰ نے صہیونی اور مغربی سازشوں کو ناکام بنا دیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی نے خطے میں صیہونیوں اور مغرب کی مشترکہ سازش کو ناکام بنا دیا۔

وفاق ٹائمز، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ حماس کی طرف سے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف شروع کی گئی کارروائی نے صیہونیوں، امریکہ اور یورپ کی خطے میں اسلامی ممالک کے ساتھ تل ابیب رجیم کے تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے مغرب کی لبرل جمہوریت اور اسرائیلی رجیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

آیت اللہ کاظم صدیقی نے ملک کی ترقی کے لئے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدارتی انتخابات ممکنہ حد تک بھرپور کامیابی کے ساتھ ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55968

ٹیگز