2

حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 55982
  • 09 ژوئن 2024 - 17:21
حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں یہ ایک سال میں تقریباً 140فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جوحکومت کی تعلیم کے شعبے میں ترجیح کا مظہر ہے۔

وفاق ٹائمز، پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے وفاقی بجٹ 24-2025 میں تعلیم کے شعبے کےلیے 20ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم کے لیے صرف 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں یہ ایک سال میں تقریباً 140فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جوحکومت کی تعلیم کے شعبے میں ترجیح کا مظہر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران کیے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں اس قدراضافے کے لیے اعتماد ملا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55982