12

امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے،انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان

  • News cod : 5633
  • 14 دسامبر 2020 - 12:16
امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے،انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان
حوزہ ٹائمز|انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز دانشگاہ جامعہ المصطفی یونیورسٹی پر ظالمانہ پاپندی کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اسلام، نظریاتی و عملی طور پر، تعلیم کے حصول کو فروغ دیتا ہے اور پابندیاں عائد کرکے اسے روکا نہیں جاسکتا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز یونیورسٹی جامعہ المصطفی پر ظالمانہ پاپندی کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اسلام، نظریاتی و عملی طور پر، تعلیم کے حصول کو فروغ دیتا ہے اور پابندیاں عائد کرکے اسے روکا نہیں جاسکتا۔

امریکہ اور اس کے حامی تجارتی پابندیاں عائد کرکے بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے۔

اب، وہ کسی اور طرح کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک پرامن قوم کو اس کے ایک اہم حق یعنی تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

المصطفیٰ یونیورسٹی دہشت گردی کا اڈہ نہیں بلکہ علم کا گڑھ ہے اور کسی بھی ریاست کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے۔

ہم ایران کے مصطفیٰ یونیورسٹی پر پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ کی مذمت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5633