17

مہدویت کے موضوع پہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کاظمین میں منعقد

  • News cod : 56517
  • 05 جولای 2024 - 17:22
مہدویت کے موضوع پہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کاظمین میں منعقد
مہدویت کہ موضوع پہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کاظمین میں، مختلف ممالک سے اہل تشیع اور سنی علماء اور محققین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مہدویت کہ عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کاظمین میں مختلف ممالک کے شیعہ اور سنی علماء، پروفیسروں، مہدوی کارکنوں اور محققین کے گروہوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں اندیشہ کمیشن کے سربراہ آیت اللہ حیدری، ثقافت اور میڈیا کمیشن کے سربراہ حجت الاسلام حامد احمدی اور فیملی کمیشن کی سکریٹری خانم تسخیری نے اندیشہ کمیشن کی بحث اور تجاویز پر رپورٹ پیش کی اور کانفرنس کے اختتام پر، لبنان سے ڈاکٹر مرتضیٰ نے کانفرنس کا بیانیہ پڑھا۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے چیئرمین آیت اللہ شیخ جلال الدین صغیر نے ایک تقریر میں مرحوم عالم دین آیت اللہ کورانی کی یاد میں انکو خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء اور حرمِ کاظمین علیہ السلام کہ حق میں تعریف بیان کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56517

ٹیگز