وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف عراق میں شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم محرم الحرام 1446 بروز پیر کو ہوگا۔
ہر سال ماہ محرم کے شروع میں امام حسین علیہ السلام کے حرم مطھر کے گنبد پہ سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم لہرا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے ظاہر ہو کہ امام حسین علیہ السلام اور انکے ساتھیوں کے ایام عزا کا آغاز ہو گیا ہے۔












