2

علامہ شبیر حسن میثمی کی جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل “اتحاد امت کانفرنس” میں شرکت اور خطاب‎

  • News cod : 56581
  • 07 جولای 2024 - 20:28
علامہ شبیر حسن میثمی کی جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل “اتحاد امت کانفرنس” میں شرکت اور خطاب‎
محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے حضرت سید الشہداء امام حسین ؑ نے قربانی کے ذریعے دین اسلام کو قیامت تک رسول اللہ صہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کردیا اب کوئی بھی یزید وقت اس کی حقیقی تصویر کو مسمار نہیں کر سکتا

‎وفاق ٹائمز، جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل “اتحاد امت کانفرنس” میں سیکرٹر جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے حضرت سید الشہداء امام حسین ؑ نے قربانی کے ذریعے دین اسلام کو قیامت تک رسول اللہ صہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کردیا اب کوئی بھی یزید وقت اس کی حقیقی تصویر کو مسمار نہیں کر سکتا۔

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غدیر اور مباہلہ کے میدان میں بھی رسول اللہ صہ نے اہلبیت اطہار علیہم السلام کو نمایا کر کے بتایا میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور میری اہلبیت علیہم السلام ہم سب کو مل کر ان اصولوں کی تعبیداری کرنی ہے، اسلام کی حقیقی تصویر جو الحمد اللہ شیعہ، سنی مل کر آج کی نسل تک منتقل کر رہے ہیں، اس سلسلے جو زور شور سے جاری رہنا چاہئے، ہم سب کو مل کر تاریخ کے اہم ابواب پر پھر سے نظر کرنے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56581

ٹیگز