وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی تعلیم و تبلیغ کمیٹی کی سربراہ خانم زہرا احمدی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ وہ ام الائمہ سلام اللہ علیہا جہادی و تبلیغی گروپ اور اس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی سربراہی کر رہی ہیں۔ اس گروپ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جہادی گروہ 55 اساتید اور مبلغین پر مشتمل ہے جو ماہ صفر کے آخری عشرے میں منزل آباد نامی گاؤں میں واقع مؤکب قائم آل محمد عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف بھیجا جائے گا۔
مسجد حضرت ابوالفضل عباس، امام زادہ محمد علوی علیہ السلام، ضلع 10 میونسپلٹی، گل نرگس، شہید مطہری، شہید شیرودی، شہید محمد ناصر ناصری، شہید حبرانی سمیت وہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں پہ تبلیغی امور انجام دیے جاتے ہیں۔
مدرسہ علمیہ الزھراء سلام اللہ علیہا کے جہادی و تبلیغی گروپ کی سرگرمیاں میں شرعی سوالات کے جوابات، مذہبی اور سیاسی شکوک و شبہات، انفرادی اور گروہی صورت میں مشاورت فراہم کرنا، خواتین اور نوجوانوں کے درمیان علمی حلقوں کا انعقاد شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کے
تبلیغ میں کامیاب ہونے کے لیے دینی مبلغین کو خصوصیات
کا حامل ہونا چاہیے۔ ان خصوصیات کے بغیر انکی تبلیغ بے فائدہ رہے گی اور بعض اوقات ان خصوصیات کی کمی کی وجہ سے یہ تبلیغ کو بھی بے اثر کر دیتی ہے۔
اس لیے خدا کی طرف متوجہ ہونا اور خدا سے مدد طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح، تزکیہ نفس، اپنی نیت میں اخلاص، بصیرت و بیداری، استقامت جیسی خصوصیات ہونا چاہیے۔
جیسے کہ رہبر معظم انقلاب نے بھی فرمایا کہ “آپ خدا کی طرف متوجہ ہوں تاکہ لوگوں کے دل آپ کی طرف مائل ہوں”.
آخر میں انہوں نے ان زائرین کی
خدمت کرنے پر تمام انتظامیہ کا
شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ان زائرین نے تمام سختیوں اور مشکلات کے باوجود بھی خود کو حرم مطہر امام رضا علیہ السلام پہنچایا، ان زائرینِ امام رضا علیہ السلام کے لیے کی گئی آپ سب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ آپکی یہ تمام خدمات خداوند متعال اور اہل بیت علیہم السلام کی بارگاہِ حق میں قبول ہوں گی۔












