13

ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں وحدت المسلمین کانفرنس 22 ستمبر کو ہوگی

  • News cod : 57440
  • 13 سپتامبر 2024 - 19:37
ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں وحدت المسلمین کانفرنس 22 ستمبر کو ہوگی
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں کانفرنس کی دعوتی مہم جاری ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عشقِ پیغمبرِ اعظم ﷺ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس”دس روز بعد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں کانفرنس کی دعوتی مہم جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شعبہ سیاسیات کے مسؤل اسد عباس نقوی اور مرکزی آفس مسؤل ارشاد حسین بنگش نے جامعہ القائم ٹیکسلا کا دورہ کیا اور پرنسپل علامہ سید مہدی حسین شیرازی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

جنرل سیکرٹری مجلسِ علمائے مکتب اہل بیت علیہم السّلام علامہ اصغر عسکری نے جامعہ الرضا اسلام آباد کے علمائے کرام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57440

ٹیگز