15

نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

  • News cod : 57535
  • 17 سپتامبر 2024 - 11:43
نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبی کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

جشن میلاد النبیؐ کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57535

ٹیگز