وفاق ٹائمز، رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی خدمت میں جے ایس او پاکستان کی موجودہ کارکردگی اور موجودہ تعلیمی حوالے سے مکتوب رپورٹ پیش کی گئی اور بریفنگ دی گئی۔ جس میں کراچی ڈویژن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی اور مختلف امور کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ وفد میں جے ایس او کے مرکزی، صوبائی اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔












