16

ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

  • News cod : 57662
  • 22 سپتامبر 2024 - 19:56
ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی عوام اور حکومت کے لئے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57662

ٹیگز