18

جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

  • News cod : 57738
  • 27 سپتامبر 2024 - 13:45
جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
علامہ محمد رمضان توقیر نے انتظامیہ،فوج و پولیس، میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہم اتحاد و اتفاق اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے کہ امن قائم ہے۔

وفاق ٹائمز ، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ کے زیر اہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں بعد از محرم الحرام یوم تشکر و جشن صادقین اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ سیدعبدالجبار،اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر عامر حیات، ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود، اسسٹنٹ کمشنر فصیح اسحاق عباسی،قاری سراج احمد خلیل،صاحبزادہ فیض الحسن،فقیر شیر محمد،سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ،مولانا کاظم حسین مطہری،سید انصار علی زیدی،زاہدمحب اللہ ایڈوکیٹ جماعت اسلامی ڈیرہ،سید سجاد شیرازی پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ،حاجی عبد الرشید دھپ جمعیت علماء اسلام ڈیرہ،سول سوسائٹی ڈیرہ،امن کمیٹی ممبران،تاجر جر برادری، صحافی برادری اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن سید عبدالجبار نے کہا کہ امن کا قیام عوام کی ذمہ داری ہے۔ہم بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔یہاں مختلف قوموں، زبانوں، علاقوں اور نسلوں کے لوگ رہائش پذیر ہے۔محرم کے دوران امن قائم رہا مگر اب بھی امن برقرار رکھنا ہے۔اگر مقامی لوگ سہولت کاری نہ کریں تو بیرونی عناصر حالات خراب نہیں کر سکتے۔

اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا کہ قیام امن کے لیے کردار ہمارا فرض ہے جب کہ اہل ڈیرہ کا کردار و کوشش اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے ہے۔یہاں کے لوگ بہتر جانتے ہیں کہ گزشتہ عرصہ کیسے گزارا اور کتنی قربانیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو تمام شعبہ جات میں فروغ دیا جائے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے انتظامیہ،فوج و پولیس، میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہم اتحاد و اتفاق اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے کہ امن قائم ہے۔امن کی خاطر عظیم قربانیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا سب سے بڑی عبادت ہے

ممتاز عالم دین قاری خلیل احمد سراج نے ہندوستان میں پیش آنے والا ماضی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں مسلمان بزرگ کی سچی شہادت دینے پر مسلمان زمین کا مقدمہ ہار گئے مگر اسلام جیت گیا کیوں کہ سچائی کے سبب ہندووں نے اسلام قبول کر لیا اور متنازع زمین پر مندر کے بجائے مسجد ہی تعمیر کی گئی۔

صاحب ذادہ فیض الحسن نے کہا کہ ربیع الاول اور جشن میلادالنبی کے دوران انتظامیہ جماعت اہل سنت کے ساتھ بھی بھرپور معاونت یقینی بنائے۔

امن کمیٹی ڈیرہ کے چیئرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم قصوریہ نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان میں امن تباہ کیا گیا۔ہمیں کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے اور اپنی فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔

صدر محفل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مہمان گرامی کو خصوصی طور پر تحائف بھی پیش کئئ

تقریب کے آخر میں ملک و ملت کی ترقی ، خوشحالی، قیام امن اور سلامتی کے لئے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57738

ٹیگز