27

سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 57765
  • 28 سپتامبر 2024 - 19:38
سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ شبیر میثمی
ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ غاصب صہونی ریاست کی نابودی قریب ہے، اسرائیلی دہشت گردی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیلی مظالم، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی عدالتیں اور اقوام متحدہ ایکشن لیں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلامی مزحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرلچ اور اُن کے خاندان کی بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید مظلومین فلسطین کی ایک توانا آواز تھے، انہوں نے تحریک آزادی فلسطین کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا ان واقعات سے مزاحمت کا محاذ کمزور نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ غاصب صہونی ریاست کی نابودی قریب ہے، اسرائیلی دہشت گردی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیلی مظالم، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی عدالتیں اور اقوام متحدہ ایکشن لیں، اسرائیل فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، فلسطینیوں کی آہیں ان ظالموں کو نیست و نابود کردیں گی، پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریگا کیونکہ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست ہے جبکہ اسرائیل ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57765

ٹیگز