18

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی ریلی پر پولیس گردی کی مذمت

  • News cod : 57817
  • 29 سپتامبر 2024 - 20:41
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی ریلی پر پولیس گردی کی مذمت
انہوں نے کہا کہ مجاہد اسلام شہید حسن نصراللہ کی شہادت، مظلومین غزہ و لبنان کی حمایت اور امریکا و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کراچی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر اندھا دھند شیلنگ، فائرنگ اور پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وفاق ٹائمز، ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عوامی مخالفت کو مول نہ لے، امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں، ان کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش یہود ونصاریٰ کو تقویت دینے کے مترادف سمجھی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں احتجاجی ریلی پر اندھا دھند شیلنگ، فائرنگ اور پولیس گردی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد اسلام شہید حسن نصراللہ کی شہادت، مظلومین غزہ و لبنان کی حمایت اور امریکا و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کراچی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر اندھا دھند شیلنگ، فائرنگ اور پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عوامی مخالفت کو مول نہ لے، ایسے آمرانہ اور اسرائیل و امریکا نواز ہتھکنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے سربراہ سمیت تمام حکام کو ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ پرامن احتجاج ملک میں بسنے والے ہر فرد کا آئینی حق ہے، جسے چھینا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں، ان کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش یہود ونصاریٰ کو تقویت دینے کے مترادف سمجھی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57817

ٹیگز