وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام آغا علی اصغر سیفی صاحب نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت پورے عالم اسلام کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
انشاء اللہ ان عظیم شہادتوں کے تسلسل سے اسلامی تحریکیں مستحکم ہونگی اور دنیا بہت جلد منجی عالم امام زمان عج کے ظہور و قیام کی طرف بڑھے گی۔
ہم اس حساس موقع پر عالمِ اسلام کے غیور باوجدان مسلمین و مومنین اور خاص طور پر رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ اور تمام رہبران مقاومت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور پروردگار کی بارگاہ میں اہلبیت طاہرین علیہم السّلام کے وسیلے سے دعاگو ہیں کہ پروردگار عالم عالمِ اسلام کے مستضعفین کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور شہیداء کے درجات بلند فرمائے۔












