8

ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ خوش آئندہے، علامہ مقصودڈومکی

  • News cod : 5826
  • 17 دسامبر 2020 - 15:03
ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ خوش آئندہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب سے ملاقات کی۔وفد میں سابقہ ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر اوربرادر عبدالرزاق جلبانی سیکریٹری جنرل ضلع لاڑکانہ بھی ہمراہ تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب سے ملاقات کی۔وفد میں سابقہ ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر اوربرادر عبدالرزاق جلبانی سیکریٹری جنرل ضلع لاڑکانہ بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ خوش آئندہے مظلوم شہریوں کی آواز سننا اور ان کے حل کے لئے بر وقت احکامات دینے سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی میں ملوث سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے ہمیں پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل قریب سے حل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون سماج دشمن عناصر کی شکست کا باعث ہے۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5826