وفاق ٹائمز، مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں عمومی طور پر شیعوں خصوصی طور پر پاکستان کے شیعوں بالاخص عزائے حضرت امام حسین علیہ السلام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے انکی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی دوسری جانب علامہ موصوف نے قیمتی وقت دینے اور پدرانہ نصیحتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔












