2

ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں عظیم الشان کانفرنس

  • News cod : 58551
  • 10 نوامبر 2024 - 18:12
ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں عظیم الشان کانفرنس
شہداء کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکا ظلم کا مرکز ہے، جب تک ظلم ہے ہم میدان میں ہیں، بائیڈن کے جانے اور ٹرمپ کے آنے پر کچھ لوگ خوشیاں منارہے ہیں۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شہداء کانفرنس غزہ جنگ کے دوران حماس اور حزب اللّٰہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نشتر پارک کراچی میں ہونے والی شہداء کانفرنس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امریکا ظلم کا مرکز ہے، جب تک ظلم ہے ہم میدان میں ہیں، بائیڈن کے جانے اور ٹرمپ کے آنے پر کچھ لوگ خوشیاں منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اسرائیل کو سرزمین فلسطین میں نہیں رہنے دیں گے۔ رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) فاروق ستار نے کہا کہ صہیونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مسلم دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدیٰ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی شکست اور فلسطین کی فتح یقینی ہے۔ فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا اور حزب اللّٰہ لبنان کے رہنما سید ابراہیم نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58551

ٹیگز