2

علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر مقرر

  • News cod : 58587
  • 13 نوامبر 2024 - 14:30
علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر مقرر
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبر جماعتوں کے سربراہ نائب صدر ہوں گے۔

وفاق ٹائمز، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبر جماعتوں کے سربراہ نائب صدر ہوں گے۔ جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ عارف حسین واحدی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیگر نائب صدور میں تحریک حرمت رسول کے قاری یعقوب شیخ، جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمن، ہدیة الہادی کے مخدوم ندیم ھاشمی، تنظیم اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر ضمیر اختر خان صاحب شامل ہیں۔

اسی طرح ڈپٹی سیکریٹری جنرلز کے لئے نذیر احمد جنجوعہ، علامہ شبیر میثمی، علامہ سید عقیل انجم قادری، سید اسد عباس نقوی، ڈاکٹر میر آصف اکبر و دیگران شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58587

ٹیگز