26

امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ پر پابندی امریکہ کی اسلام اور علم دشمنی کا واضح ثبوت ہے، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 5864
  • 17 دسامبر 2020 - 20:26
امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ پر پابندی امریکہ کی اسلام اور علم دشمنی کا واضح ثبوت ہے، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
حوزہ ٹائمز|حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی امریکہ کی جانب سے جامعة المصطفیٰ العالمیة پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ جامعة المصطفیٰ العالمیة پر امریکہ کی پابندی کھلی اسلام اور علم دشمنی ہے جامعة المصطفی العالمیہ میں اس وقت ١٢٠ ممالک سے طلاب وطالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدینة العلم اسلام آباد کے پرنسل اور معروف عالم دین حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی امریکہ کی جانب سے جامعة المصطفیٰ العالمیة پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ جامعة المصطفیٰ العالمیة پر امریکہ کی پابندی کھلی اسلام اور علم دشمنی ہے یہاں طلباء و طالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کرنے کے بعد دسیوں ممالک میں علم صلح اور امنیت کا پیغام عام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی الیکشن میں ناکامی کے بعد کی یہ سب سے بڑی بوکھلاہٹ ہے جس کا شکار ہو کر اس نے ایک تعلیمی ادارہ پر پابندی عائد کرنے کا ناپاک اعلان کیا ہم جامعة المصطفیٰ العالمیة کے طلاب دنیا بھر میں پائے جانے والے علم دوست افراد سے گزارش کریں گے کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس تعلیمی ادارہ سے آشنائی حاصل کریں ساتھ ہی اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی دسیوں ممالک میں علمی سرگرمیاں مشاہدہ کریں تو آپ کو خود اندازہ ہوگا کہ امریکہ علم دشمن تو ہے ہی ساتھ ہی نہیں چاہتا کہ اسلام کی صحیح تصویر لوگوں تک پہنچ سکے۔ اور تشیع اسلام کی روشن تصویر ہے جس سے امریکہ ڈرتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5864