امام صادق عليه السلام فرماتے ہیں:
اَوْحَى اللّهُ عَزَّوَجَلَّ اِلى مُوسى عليه السلام يا مُوسى لا تَفْرَحْ بِكَثْرَةِ الْمالِ وَلا تَدَعْ ذِكْرى عَلى كُلِّ حالٍ فَاِنَّ كَثْرَةَ الْمالِ تُنْسِى الذُّنوبَ وَ اِنَّ تَرْكَ ذِكرى يُقْسِى الْقُلوبَ۔
خداوند عالم نے جناب موسی علیہ السلام پر وحی نازل کی اور فرمایا: اے موسیٰ! زیادہ دولت کی وجہ سے خوش نہ ہونا اور میرے ذکر کو کسی بھی حال میں فراموش نہ کرنا، کیونکہ مال و دولت کی فراوانی گناہوں کے برے انجام کو بھلا دیتی ہے، بیشک مجھے فراموش کرنے سے دل سخت ہو جاتے ہیں۔
كافى، ج 4، ص 497، ح 7












