17

پاکستان کی فلسطین پالیسی قائداعظم کے اصولی موقف کی عکاس ہے، مریم نواز

  • News cod : 58907
  • 29 نوامبر 2024 - 20:22
پاکستان کی فلسطین پالیسی قائداعظم کے اصولی موقف کی عکاس ہے، مریم نواز
مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔

وفاق ٹائمز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کی عکاس ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58907

ٹیگز