14

پنجاب میں نکاح خواں کیلئے میٹرک تعلیم ہونا لازم قرار دینے کا فیصلہ

  • News cod : 59096
  • 18 دسامبر 2024 - 10:56
پنجاب میں نکاح خواں کیلئے میٹرک تعلیم ہونا لازم قرار دینے کا فیصلہ
محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح خواں کی تعلیم میٹرک یا کسی دینی مدرسے کی میٹرک کے برابر تعلیم ’’الثانویہ العامہ‘‘ مقرر کر دی ہے۔

وفاق ٹائمز، محکمہ بلدیات نے پنجاب میں نکاح خواں بننے کیلئے تعلیم میٹرک کی شرط رکھ دی ہے، اب میٹرک یا مساوی تعلیم کا حامل فرد ہی نکاح خواں بن سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح خواں کی تعلیم میٹرک یا کسی دینی مدرسے کی میٹرک کے برابر تعلیم ’’الثانویہ العامہ‘‘ مقرر کر دی ہے۔ آئندہ سے صرف میٹرک پاس یا مساوی سند رکھنے والے افراد ہی نکاح خواں بن سکیں گے۔

محکمہ بلدیات نے یہ سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اسے باقاعدہ قانونی شکل دلوائی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59096

ٹیگز