27

ڈاکٹر ممتاز حسین شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد

  • News cod : 59113
  • 19 دسامبر 2024 - 21:10
ڈاکٹر ممتاز حسین شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد
جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین اور سیکرٹری اطلاعات سید شہباز حیدر نقوی نے بھی ڈاکٹر ممتاز حسین کو نئی تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبا د پیش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی نے ڈاکٹر ممتاز حسین کو صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر ممتاز حسین کا عہدہ سیکرٹری مالیات سے تبدیل کر کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا حلف بھی لیا۔ صوبائی صدرنے ڈاکٹر ممتاز حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ شیعہ علماءکونسل کے آئین کے مطابق قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی کی سربراہی میں عوامی ، سماجی اور سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عہدہ قبول کرنا ہی کافی نہیں، اصل کام عہدے کے تقاضوں کے مطابق فعالیت ہے۔ جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین اور سیکرٹری اطلاعات سید شہباز حیدر نقوی نے بھی ڈاکٹر ممتاز حسین کو نئی تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبا د پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59113

ٹیگز