20

مؤسسة الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں دسویں عالمی کانفرنس منعقد

  • News cod : 59245
  • 26 دسامبر 2024 - 19:20
مؤسسة الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں دسویں عالمی کانفرنس منعقد
کانفرنس میں نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی بزرگ علمی شخصیات، مختلف ممالک جیسے پاکستان، آذربائیجان، سعودی عرب، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا، اور ترکی کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت اور شیخ الجامعہ سماحة الشیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے، مؤسسة الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں دسویں عالمی کانفرنس منعقد کیا گیا۔

یہ کانفرنس، جس کا عنوان “السیدہ زہراء: مشکاة العلم والهداية” تھا، دار العلم للإمام الخوئي نجف اشرف کی خوبصورت مسجد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مراجع عظام کے دفاتر کے نمائندگان سمیت علمی و روحانی شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں قابل ذکر نام درج ذیل ہیں:

آیت اللہ شیخ حسن جواہری دامت برکاتہ

آیت اللہ شیخ نزار آل سنبل دامت برکاتہ

حجۃ الاسلام والمسلمین سید رشید الحسینی دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین سید علاء الحکیم دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الخوئی دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی قرعاوی دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد الصافی دامت برکاته

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد العاملی

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ امجد دامت برکاته

حرم حضرت عباس علیہ السلام سے سید افضل شامی دامت برکاته

اس کے علاوہ کانفرنس میں نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی بزرگ علمی شخصیات، مختلف ممالک جیسے پاکستان، آذربائیجان، سعودی عرب، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا، اور ترکی کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ افتتاحی خطاب سماحۃ الشیخ احمد العاملی دامت برکاته نے پیش کیا۔ اس کے بعد مؤسسة التفکر کے بچوں نے شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کا عربی کلام “أبدارك مسك أم عنبر إنا أعطيناك الكوثر” پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

مزید برآں، حوزہ علمیہ میں درسِ خارج کے استاد سماحۃ علامہ شیخ نزار آل سنبل دامت برکاته نے جنابِ سیدہ سلام اللہ علیھا کی سیرتِ طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کی، جس نے حاضرین کو متاثر کیا۔ آخر میں، کلمہ شکر استاد محترم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی دامت برکاته نے پیش کیا اور تمام مہمانانِ گرامی، علماء کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس کا اختتام دعا برائے امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف سے ہوا، جس نے اس بابرکت محفل کو مزید روحانی بنا دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59245

ٹیگز