وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے کہا ہے کہ مظلومین کے حق میں پرامن صدائے احتجاج بلند کرنا ہر پاکستانی شہری کا آئینی حق ہے۔
پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے کراچی کے دھرنوں پر سندھ حکومت کے تشدد پر گہری تشویش ہے۔ کراچی کے پرامن احتجاجی دھرنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع نہیں تھی کہ وزیراعلیٰ سندھ محصورین پاراچنار کے ساتھ ہمدردی کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد پر اتر آئیں گے۔ اگر کے پی کے میں احتجاج نہیں ہوا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سندھ میں بھی نہیں ہوسکتا۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے تمام مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے۔












