وفاق ٹائمز، محسن ملت مفسر قرآن حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے مرکزی جامع مسجد اسکردو میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکردو کے طول و عرض سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مومنین کی یہ والہانہ شرکت محسن ملت کی دینی و ملی خدمات اور آنجناب کی جانب سے دکھی انسانیت کی لئے اٹھائی گئی زحمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا عملی اظہار تھی ایسے میں خطیب آل محمد جناب علامہ سید مصطفی شاہ صاحب قبلہ نے سیرت آئمہ اطہار کے تناظر میں تذکرہ محسن ملت کرتے ہوئے فضائل و مصائب اہلبیت سے بیان کیا۔
مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں بمناسبت برسی محسن ملت مجلس ترحیم کا اہتمام
مومنین کی یہ والہانہ شرکت محسن ملت کی دینی و ملی خدمات اور آنجناب کی جانب سے دکھی انسانیت کی لئے اٹھائی گئی زحمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا عملی اظہار تھی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59444












