6

امجد صابری کے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کو “امام بارگاہ در عباس ” کیس میں سزائے موت کا حکم

  • News cod : 5975
  • 20 دسامبر 2020 - 1:27
امجد صابری کے قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کو “امام بارگاہ در عباس ” کیس میں سزائے موت کا حکم
امام بارگاہ در عباس کیس میں ملوث دہشت گرد معروف قوال امجد صابری کے قاتل نکلے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے قتل میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کو “امام بارگاہ در عباس ” کیس میں دو دو بار موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاکستانی میڈيا کے مطابق امام بارگاہ پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا، عدالت نے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ سزائے موت سنادی۔

30 شہریوں کو زخمی کرنے پر ملزمان کو 10,10 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور 35، 35 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 16 اکتوبر 2016 کو امام بارگاہ درِ عباس پر کریکر حملہ کیا تھا، حملے میں ایک جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت نے شواہد اچھی طرح پیش کرنے پر تفتیشی افسران اور دیگر افراد کو تعارفی اسناد دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5975