14

امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کو عوام کی حمایت سے آگے بڑھایا، آیت اللہ صدیقی

  • News cod : 60111
  • 07 فوریه 2025 - 16:34
امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کو عوام کی حمایت سے آگے بڑھایا، آیت اللہ صدیقی
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ اس انقلاب نے لوگوں میں یہ یقین پیدا کیا کہ وہ مشرق اور مغرب پر بھروسہ کئے بغیر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اسلامی انقلاب کا نمایاں ترین پہلو اس کا الہی حکومت ہونا ہے جو کہ جمہوریت اور اسلامیت کا حسین امتزاج ہے، امام راحل (رح) نے اس انقلاب کو عوام کے ساتھ مل کر آگے بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی کی آمد سے لوگوں میں عظیم تبدیلی آئی۔ وہ لوگ جو کبھی کسی پولیس کانسٹیبل سے ڈرتے تھے لیکن امام کے آنے بعد ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے لگے اور دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں کے متوالوں کے لئے ایک قیمتی آئیڈیل بن گئے۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ اس انقلاب نے لوگوں میں یہ یقین پیدا کیا کہ وہ مشرق اور مغرب پر بھروسہ کئے بغیر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب تیل اور تمباکو کی تحریک کی طرح نہیں تھا کہ جہاں مومنین کا خون بہا اور پاکیزہ مذہبی علماء نے تحریک برپا کی لیکن اس سے دوسروں نے فائدہ اٹھایا۔

آیت اللہ صدیقی نے نئے امریکی صدر کی حالیہ گیدڑ بھبکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دھمکیاں دیتے ہیں کہ وہ ایران کی ایٹمی طاقت، میزائل پاور اور علاقائی اثر و رسوخ کو محدود کریں گے؛ لیکن اسے معلوم ہونا چاہئے کہ جس طرح اس کے پیشرو یہ آرزو اپنی قبر میں لے گئے اسی طرح وہ بھی ناکام ہوچکے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60111

ٹیگز