15

آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ سکاوٹس کے زیراہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس

  • News cod : 60169
  • 10 فوریه 2025 - 14:50
آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ سکاوٹس کے زیراہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس
کانفرنس میں امامیہ اسکاؤٹنگ کی 40 سالہ تاریخ اور خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاق ٹائمز ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے ’’امامیہ اسکاؤٹس پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں ’’عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پہلے امامیہ چیف اسکاؤٹ صفدر رضا بخاری اور نیشنل ہیڈ کوارٹر پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے لیڈر ٹرینیر عبدالغفار بٹ نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ اس کے بعد اسکاؤٹس نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں امامیہ اسکاؤٹنگ کی 40 سالہ تاریخ اور خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کانفرنس میں سیلاب، زلزلہ، کرونا وائرس، مری سانحہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران ریسیکیو آپریشنز میں شریک امامیہ اسکاؤٹس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور سکاوٹس کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ امامیہ چیف سکاؤٹ شہریار نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے امامیہ اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور اسکاؤٹ وعدہ لیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60169

ٹیگز