8

اسرائیل ناجائز ریاست،تسلیم کرنے والے ممالک امت کے غدار ہوں گے، پیر معصوم نقوی

  • News cod : 6025
  • 21 دسامبر 2020 - 16:39
اسرائیل ناجائز ریاست،تسلیم کرنے والے ممالک امت کے غدار ہوں گے، پیر معصوم نقوی
حوزہ ٹائمز|جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور اقوام عالم کے لئے ناسور ہے۔ سعودی عرب ہو، قطر یا عرب امارات، بحرین، مصر، ترکی یا سوڈان،صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے امت کے غدار ہوں گے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور اقوام عالم کے لئے ناسور ہے۔ سعودی عرب ہو، قطر یا عرب امارات، بحرین، مصر، ترکی یا سوڈان،صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے امت کے غدار ہوں گے۔جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں، وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ اورعالم اسلام پر قرض ہے۔ کوئی غیرت مند اسلامی ملک صیہونی ریاست کوتسلیم نہیں کرسکتا۔

ڈاکٹر امجد چشتی،پیر اختر رسول، غلام رسول اویسی ، عقیل حیدر شاہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن اسلامی ممالک نے کمزوری دکھائی انہیں اپنے فیصلے واپس لینے چاہیں۔ قرآن مجید کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے،اس لئے دشمن کے ساتھ دوستی کبھی ہمارے مفاد میں نہیں ہو سکتی ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسی بزدلانہ حرکت سے بلاشبہ امت مسلمہ کی قوت کمزور ہوگی اور دشمن کی تقویت کا باعث ہوگی۔ ہمیں کب عقل آئے گی اور دشمن کے حربوں کو سمجھیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کا مشترکہ طور پر بائیکاٹ کریں اور جو ممالک صیہونی ناجائز ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں ،وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے امت مسلمہ کا اجتماعی مفاد سامنے رکھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6025