15

شہید ذوالفقار نقوی کی 24 ویں برسی ،سفیر وحدت سیمینار 31 دسمبر کوہوگا

  • News cod : 6029
  • 21 دسامبر 2020 - 16:47
شہید ذوالفقار نقوی کی 24 ویں برسی ،سفیر وحدت سیمینار 31 دسمبر کوہوگا
حوزہ ٹائمز|سیمینار سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا سردار محمد خان لغاری، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سیمینارسے خطاب کریں گے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحریک جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما شہید ذوالفقار حسین نقوی کی 24 ویں برسی کے سلسلے میں سفیر وحدت سیمینار جامعہ المصطفی پاک عرب ہاوسنگ سوسائیٹی میں 31 دسمبر بر روز جمعرات منعقد ہوگا۔

سیمینار سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا سردار محمد خان لغاری، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سیمینارسے خطاب کریں گے۔

مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عارف حسین الجانی اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی بھی شہید ذوالفقار حسین نقوی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

سیمینار بعد از نماز ظہرین شروع ہو کر چار بجے تک جاری رہے گا۔31 دسمبر 1995ءکو تکفیری دہشت گردگروہ کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے شہیدذوالفقار نقوی ایڈووکیٹ کے فرزند اور شیعہ علماءکونسل کے رہنما سید شہباز حیدر نقوی کے مطابق قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیمینار میں شرکت بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار نقوی کی دینی قومی اور سیاسی خدمات کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری بھی تیار کی جا رہی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6029