10

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم

  • News cod : 6037
  • 21 دسامبر 2020 - 17:12
کورونا وائرس، خیبر پختونخوا حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم
حوزہ ٹائمز|خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب دینی مدارس میں تدریس معطل کر دی۔ اس حوالے سے صوبے کے سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب دینی مدارس میں تدریس معطل کر دی۔ اس حوالے سے صوبے کے سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کے پی کے اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کورونا وائرس سے نمٹنے تک حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6037