17

حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی شدید مخالفت

  • News cod : 60442
  • 02 مارس 2025 - 17:11
حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی شدید مخالفت
انہوں نے (دام ظلہ) مسجد کوفہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دنیا کی عظیم مسجدہے کہ جہاں بارہ سو سال سے زیادہ عرصے سے علوم کی تدریس ہوتی رہی ہے اور یہ مسجد حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) کے دور میں اسلامی ریاست کا دارالحکومت تھی۔

وفاق ٹائمز، مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے عراق میں اٹلی کے سفیر جناب نیکولو فونٹانا کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران، مرجع عالی قدر نے کئی اہم مسائل پر بات کی، جن میں سب سے اہم فلسطینی مسئلہ تھا، جہاں انہوں نے غزہ کے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی، اور اسرائیلی جارحیت کو غزہ اور پورے علاقے کو تباہ کرنے اور لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے دیگر ممالک سے غزہ کی حمایت کی اپیل کی، اور اس دوران مزاحمت اور اس کے رہنماؤں کی تعریف کی، خصوصاً شہید سید حسن نصر اللہ (قدس سرہ) کی کہ جنہوں نے انسان کی آزادی کے لئے مضبوط اور ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کیا۔

انہوں نے (دام ظلہ) مسجد کوفہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دنیا کی عظیم مسجدہے کہ جہاں بارہ سو سال سے زیادہ عرصے سے علوم کی تدریس ہوتی رہی ہے اور یہ مسجد حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) کے دور میں اسلامی ریاست کا دارالحکومت تھی۔

دوسری جانب ، اٹلی کے سفیر نے مرجع عالی قدر کا ان کے استقبال اور قیمتی نصیحتوں پر شکریہ اور تقدیر کا اظہار کیا، اور اپنے ملک کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60442

ٹیگز