15

یونائیٹڈ نیشن اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نائیجیریا، سعودی عرب، پاکستان، عرب امارات اور بحرین میں شیعہ جبری اغوا اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں، امام جمعہ نیویارک 

  • News cod : 6075
  • 22 دسامبر 2020 - 12:40
یونائیٹڈ نیشن اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نائیجیریا، سعودی عرب، پاکستان، عرب امارات اور بحرین میں شیعہ جبری اغوا اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں، امام جمعہ نیویارک 
حوزہ ٹائمز|سربراہ حوزہ علمیہ المہدی امریکہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعیان علی ع کے خلاف مظالم آل سعود کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلم کھلا مخالفت قرار دیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حوزہ علمیہ المہدی امریکہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعیان علی ع کے خلاف مظالم آل سعود کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلم کھلا مخالفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا شئخ حسین نمر فرزند آیت اللہ باقر نمر کا اغوا اسکی بین دلیل ہے۔ سعودی عرب میں پہلے ہی بیسیوں علماء نظربند کیے جا چکے ہیں اور بیسیوں قربان گاہ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کی جبری نظربندی کو بھی بین الاقوامی سطح پر چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور مِسنگ پرسنز کو ہنوز بازیاب نہیں کرایا گیا.

انہوں نے کہا ایسے لگتا ہے اہل تشیع کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک معاندانہ تحریک چل رہی ہے جسے رکوانے کی ہر چند کوشش کی جائیگی۔ سعودی عرب اور عرب ریاستیں اسرائیل سے دست رفاقت بڑھا رہی ہیں اور اہل تشیع کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے بحرین میں شیعہ کشی زوروں پر ہے.

انہوں نے مزید کہا شیعیان علی ع کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشن نیشن اور کورٹ آف جسٹس از خود نائیجیریا، سعودی عرب، پاکستان، عرب امارات اور بحرین میں شیعہ جینسائیڈ( قتل عام) اور جبری اغوا و گرفتاریوں کا نوٹس لیں.

آخر میں انہوں نے کہا جلد امریکہ کے شیعیان علی ع یونائیٹڈ نیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6075