8

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے علامہ افضل حیدری کی ملاقات

  • News cod : 60784
  • 07 آوریل 2025 - 23:54
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے علامہ افضل حیدری کی ملاقات
ملاقات کے دوران، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی عظمت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس علمی مرکز نامور فقہاء اور جید علماء کی تربیت کا منبع رہا ہے

وفاق ٹائمز ، مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ، حجۃ الاسلام علامہ افضل حیدری نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی عظمت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس علمی مرکز نامور فقہاء اور جید علماء کی تربیت کا منبع رہا ہے، اور اس کی علمی نورانیت سے آج پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔

انہوں نے علامہ افضل حیدری کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید توفیقات خیر کے لیے دعا کی۔

جواباً، علامہ افضل حیدری نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے وجود مبارک کو امت مسلمہ، خصوصاً عالم تشیع اور بالاخص حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے باعث برکت قرار دیتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60784

ٹیگز