حضرت آیتاللہ شبیری زنجانی نے اپنے ایک بیان میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے قیام کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا:
اہل بیت عصمت علیہم السلام خصوصاً حضرت سید الشہداء علیہ افضل التحیة والثناء کی عزاداری، شعائر الٰہی میں سے ہے، یہ اللہ کے قرب کا بہترین وسیلہ، اہم ترین فریضہ اور حقیقی اسلام و تشیع کے تحفظ و بقا کا ذریعہ ہے۔
مومنین کرام اس عظیم ہستی کی عزاداری کے شایان شان انعقاد اور ان کے نام و یاد کو مختلف انداز و طریقوں سے زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کریں۔