2

سبیل امام حسینؑ کی بےحرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 61053
  • 30 ژوئن 2025 - 23:23
سبیل امام حسینؑ کی بےحرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سندھ پولیس کی جانب سے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز اور اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا وہ قابل قبول نہیں ہے، سبیل امام حسینؑ کی بے حرمتی کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے، اگر معطل نہ کیا گیا تو انتظامیہ ہم سے شکایت نہ کرے، ہم عزاداری برپا کرنا چاہتے ہیں، ہم تعاون کے بدلے میں تعاون چاہتے ہیں، کس نے پولیس کو یہ حق دیا کہ وہ امام حسینؑ کے پرچم کو گرائے اور اسے پیروں تلے روندے، آخر ریاست کیا پیغام دینا چاہتی ہے، کس کے کہنے پر یہ سبیلیں گرانے کا کام ہورہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61053

ٹیگز