15

دین کی تبلیغ کے لیے عمل صالح ضروری ہے، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

  • News cod : 61084
  • 11 جولای 2025 - 10:58
دین کی تبلیغ کے لیے عمل صالح ضروری ہے، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: ہمارے پاس تبلیغ کے وسائل و دلائل کی کوئی کمی نہیں اگر خدا نخواستہ ہم تبلیغ میں سستی کریں تو یہ ہماری کوتاہی یا قصور کی نشانی ہے

شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے ایک تحریر میں کہا ہے کہ “ہمارے پاس تبلیغ کے لیے کافی مواد موجود ہے اگر خدا نخواستہ ہم اس میں کمی کریں تو اس کا مطلب ہے کہ کمی ہم میں ہے”۔

انہوں نے مزید کہا: “عوام کی فطرت ان باتوں کو قبول کرتی ہے، عقل بھی ان باتوں کو تسلیم کرتی ہے لیکن ان باتوں کے اثر کے لیے ضروری ہے کہ یہ پاک اور طیب زبان سے ادا ہوں اور اس کے پیچھے عمل صالح ہو۔ تب ہی لوگ انہیں دل و جان سے قبول کرتے ہیں۔”

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61084

ٹیگز