7

وزیر زراعت جی بی کاظم میثم کا دیامر کا دورہ، علماء، عمائدین اور سرکاری حکام سے ملاقات

  • News cod : 6254
  • 25 دسامبر 2020 - 0:39
وزیر زراعت جی بی کاظم میثم کا دیامر کا دورہ، علماء، عمائدین اور سرکاری حکام سے ملاقات
حوزہ ٹائمز|گلگت بلتستان کے وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے دیامر کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے حکام، علماء اور عمائدین سے ملاقات کی۔ چلاس پہنچنے پر محکمہ زراعت کے حکام نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے دیامر کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے حکام، علماء اور عمائدین سے ملاقات کی۔ چلاس پہنچنے پر محکمہ زراعت کے حکام نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ چلاس گونر فارم میں محکمہ زراعت کے حکام، عمائدین اور علماء نے روایتی چادر کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سرکاری حکام اور مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، زراعت کا پیشہ انبیاء علیہم السلام کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے سے ہم معاشی بہتری لا سکتے ہیں، ساتھ ہی یہ نیکی اور حسنہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب اور ہریالی کیلئے کمیونٹی اور متعلقہ محکمہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی، تاکہ یہ علاقہ زرعی میدان میں ترقی کرسکے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6254