11

امام ہمارے درمیان زندہ اور حاضر ہیں، حجت‌الاسلام علی اصغر سیفی

  • News cod : 63131
  • 21 نوامبر 2025 - 23:35
امام ہمارے درمیان زندہ اور حاضر ہیں، حجت‌الاسلام علی اصغر سیفی
ہمیں بھی ویسا بننے کی کوشش کرنی چاہیے جیسا میثم تمارؒ تھے کہ جنہیں دیکھنے کا اشتیاق امامِ وقت، حضرت علی علیہ السلام کو بھی تھا۔

حسبِ معمول، مدرسہ الامام المنتظر قم (ایران) میں جمعہ کی صبح دعائے ندبہ کا پروگرام منعقد ہوا۔

دعائے ندبہ کے اس روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت‌الاسلام علی اصغر سیفی نے کہا کہ اہل سنت اور ہمارے (شیعہ) عقیدے کے مطابق امام مہدیؑ کے بارے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اہل سنت انہیں ایک علمی و دینی شخصیت سمجھتے ہیں، جبکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ امام مہدیؑ نہ صرف علمی شخصیت ہیں بلکہ منصوص، معصوم اور خدا کی جانب سے ہدایت یافتہ امام ہیں۔

انہوں نے دعائے ندبہ کے مضامین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روایات کے مطابق امام زمانہؑ کی جائے سکونت “ذی طویٰ” ہے۔ ظہور کے وقت امامؑ مدینہ سے مکہ کی طرف تشریف لائیں گے اور بیت اللہ (حرمِ کعبہ) میں ظہور کا اعلان فرمائیں گے۔ اس موقع پر سفیانی کے لشکر کے مقابلے میں سب سے پہلے خداوند متعال کی غیبی مدد نازل ہوگی، جس کے نتیجے میں سفیانیوں کی نابودی واقع ہوگی۔ پھر امامؑ کے دور میں عدل و انصاف اس طرح ظاہر ہوگا جیسے گرمیوں میں گرمی اور سردیوں میں سردی ظاہر ہوتی ہے؛ یعنی فطری، واضح اور ہر سمت نمایاں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال غلط ہے کہ “ظہور کب ہوگا؟”
اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ ہم ظہور کے لیے کب تیار ہوں گے؟

مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مھدویت کے موضوع پر معروف کتاب “نجم الثاقب” کا حوالہ دیا اور کہا کہ روایات میں “مشاہدہ” کی نفی کی گئی ہے، دیکھنے کی نفی نہیں کی گئی۔
یہاں “مشاہدہ” سے مراد نائبِ خاص ہونا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص اپنے آپ کو امام زمانہؑ کا نائبِ خاص کہے تو وہ جھوٹا ہے؛ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امامؑ کو کوئی دیکھ ہی نہیں سکتا۔ علما اور فقہا کے تجربات اس کی مثال ہیں کہ امامؑ کا اہلِ تقویٰ و اخلاص سے ملنا اس بات کی علامت ہے کہ امام ہمارے درمیان زندہ اور حاضر ہیں امام ہمارے درمیان زندہ اور حاضر ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ویسا بننے کی کوشش کرنی چاہیے جیسا میثم تمارؒ تھے کہ جنہیں دیکھنے کا اشتیاق امامِ وقت، حضرت علی علیہ السلام کو بھی تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63131

ٹیگز