8

ایران اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی علمی و دفاعی شراکت کو اسرائیل اور امریکہ کے لیے “بہت خطرناک” قرار دیا ہے۔

  • News cod : 63232
  • 28 نوامبر 2025 - 9:12
ایران اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی علمی و دفاعی شراکت کو اسرائیل اور امریکہ کے لیے “بہت خطرناک” قرار دیا ہے۔
اسرائیلی ادارہ انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز (INSS) نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی علمی و دفاعی شراکت کو اسرائیل اور امریکہ کے لیے "بہت خطرناک" قرار دیا ہے

2006 سے 2025 کے دوران دونوں ملکوں نے 20 ہزار سے زائد مشترکہ تحقیقی مقالات شائع کیے، جن میں سے کم از کم 753 براہِ راست دفاعی و سکیورٹی امور سے متعلق ہیں اور 15 مقالات خالصتاً عسکری استعمال رکھتے ہیں۔
تعاون کے اہم شعبے: ہوافضا اور میزائل انجن (9 مقالات)، ایٹمی تحقیق، ڈرون، خودکار آبدوز اور سائبر ٹیکنالوجی (6 مقالات) ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگِ 12 روزہ (جون 2025) کے بعد یہ تعاون غیر معمولی رفتار سے بڑھا ہے اور چین نے عملاً روس کی جگہ ایران کے میزائل پروگرام کا بنیادی شریک بن لیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جو لوگ ایران کو کمزور سمجھتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں، کیونکہ اب تہران کے پیچھے ایک طاقتور اسٹریٹجک شریک یعنی چین موجود ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63232