10

عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملکی اقتدار اور ایک منصفانہ حکومت کے قیام کے لیے ضروری ہے، ہادی العامری

  • News cod : 6353
  • 25 دسامبر 2020 - 20:37
عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملکی اقتدار اور ایک منصفانہ حکومت کے قیام کے لیے ضروری ہے، ہادی العامری
حوزہ ٹائمز|لفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کے اقتدار اعلی اور ایک منصفانہ حکومت کے قیام کے مفاد میں ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کے اقتدار اعلی اور ایک منصفانہ حکومت کے قیام کے مفاد میں ہے جو عراقی شہریوں کے مطالبات اور اپنے تمام فرائض کے مطابق عمل کر سکے۔

یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

اس واقعے کے بعد پانچ جنوری کو عراق کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کر کے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6353