12

مقتدی صدر کا امریکہ کو انتباہ، عراق امام علیؑ اور امام حسینؑ کا ملک ہے میدان جنگ بنانے سے باز آجائے

  • News cod : 6422
  • 27 دسامبر 2020 - 10:33
مقتدی صدر کا امریکہ کو انتباہ، عراق امام علیؑ اور امام حسینؑ کا ملک ہے میدان جنگ بنانے سے باز آجائے
حوزہ ٹائمز|عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا اور اس کوآخری اپیل قرار دیتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا اور کہا کہ میں قابضین کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ عراق کو تنازعہ کی طرف نہ کھینچیں، عراق اور عراقی عوام  تنازعہ نہیں چاہتے ہیں ، ہم اپنے عزیز عراق کی تعمیر نوکے عمل میں مصروف ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا اور اس کوآخری اپیل قرار دیتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا اور کہا کہ میں قابضین کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ عراق کو تنازعہ کی طرف نہ کھینچیں، عراق اور عراقی عوام  تنازعہ نہیں چاہتے ہیں ، ہم اپنے عزیز عراق کی تعمیر نوکے عمل میں مصروف ہیں۔

عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے مزید کہا کہ عراق امام علیؑ اور امام حسینؑ کا ملک ہے یہ خدا کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں،یہ ملک شیعہ کا اصل گہوارہ ہے اور غاصبوں کے خلاف پہلی مزاحمت کا ماخذ ہے ۔

یادرہے کہ مقتدی الصدر کا بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی عہدے داروں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر مشتبہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6422