9

اگر خواتین کے حقوق کو تلاش کرنا ہے وہ بی بی کے کردار سے ملیں گے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 6525
  • 29 دسامبر 2020 - 10:14
اگر خواتین کے حقوق کو تلاش کرنا ہے وہ بی بی کے کردار سے ملیں گے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ ٹائمز | معاشرے سے خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ناانصافی کا خاتمہ اگر چاہتیں ھیں تو بی بی کی سیرت کو فروغ دینا ھو گا

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے روز شھادت بی بی سیدہ نساء العالمین جگر گوشہ بتول حضرت محمد ص بی بی فاطمہ الزھراء ع کے موقع پر ایک مجلس عزاء سے خطاب کرتے ھوئے کہی  اگر خواتین کے حقوق کو تلاش کرنا ہے وہ بی بی کے کردار سے ملیں گے
سیدہ کی پوری زندگی اسلام اور اپنے بابا کی شریعت کی نشر و اشاعت میں گزری اور بی بی نے حق و باطل کا تعارف کرایا
سیدہ کے بتائے ھوئے سنہری اصول ھماری خواتین کے لیے مشعل راہ ھیں
معاشرے سے خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ناانصافی کا خاتمہ اگر چاہتیں ھیں تو بی بی کی سیرت کو فروغ دینا ھو گا
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں خواتین کی بے حجابی اور مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ھو رہی ھیں
در حقیقت وہ بی بی کی سیرت اور مکتب اہل بیت ع سے دوری کا نتیجہ ھے اور انہیں آزادی کے نام پر گمراہ کیا جا رہا ہے
جس کے لیے ھماری خواتین کو صحیح راستے کا انتخاب کرنا ھو گا
تاکہ معاشرے کی حقیقی ماں بیٹی بہن بیوی بن سکے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6525