4

آیت اللہ مصباح عالم با عمل، فیلسوف اور بہترین استاد اخلاق عمل تھے، حجت الاسلام سید حسن نقوی

  • News cod : 6950
  • 02 ژانویه 2021 - 15:35
آیت اللہ مصباح عالم با عمل، فیلسوف اور بہترین استاد اخلاق عمل تھے، حجت الاسلام سید حسن نقوی
حوزہ ٹائمز | حضرت آیت اللہ مصباح یزدی عالم و مجاہد اور انقلاب آفرین شخصیت، فقیہ بصیر، امام راحل اور مقام معظم رهبری کے مخلص ساتھی اور ہمنوا تھے۔

حوزہ ٹایمز کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید حسن نقوی مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم نے عالم تشیع کے عظیم عالم، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے .
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت آیت اللہ مصباح یزدی عالم و مجاہد اور انقلاب آفرین شخصیت، فقیہ بصیر، امام راحل اور مقام معظم رهبری کے مخلص ساتھی اور ہمنوا تھے۔ انکی کی رحلت پر حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، رهبر معظم انقلاب، مراجع عظام، حوزه‌های علمیه اور آپکے خانوادے کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6950