25

آیت اللہ مصباح یزدی ایک عظیم انسان تھے اور ان کا اخلاص اور رہبر معظم انقلاب کے ساتھ عقیدت بے مثال تھی. حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 6964
  • 02 ژانویه 2021 - 16:15
آیت اللہ مصباح یزدی ایک عظیم انسان تھے اور ان کا اخلاص اور رہبر معظم انقلاب کے ساتھ عقیدت بے مثال تھی. حجت الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ ٹائمز | آیت اللہ مصباح یزدی فکری اور نظریاتی محاذ پر ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کو پسپا کیا۔ بلا شبہ آپ کی ذات عالم اسلام کا ایک بے نظیر اور قیمتی اثاثہ تھی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان پاکستا کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے عالم تشیع کے عظیم شخصیت، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے انتقال پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ: مرحوم نے اپنی با برکت زندگی اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی پاسبانی میں گزاری اور فکری اور نظریاتی محاذ پر ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کو پسپا کیا۔ بلا شبہ آپ کی ذات عالم اسلام کا ایک بے نظیر اور قیمتی اثاثہ تھی۔
اس عظیم سانحہ ارتحال پر مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے تمام پسماندگان، عالم اسلام بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای دامت برکاتہ کی خدمت اقدس میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6964