6

“حوزہ ٹائمز” بہت جلد “وفاق ٹائمز” کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری

  • News cod : 6972
  • 02 ژانویه 2021 - 17:26
“حوزہ ٹائمز” بہت جلد “وفاق ٹائمز” کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری
"حوزہ ٹائمز" خبر رساں ادارہ بہت جلد "وفاق ٹائمز" کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں کہا کہ "حوزہ ٹائمز" علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے حکم پر اشیاء ممالک خاص طور پر برصغیر کے حوزہ ہائے علمیہ کی ترجمانی کے لیے وجود میں لایا گیا تھا اور یہ خبر رساں ادارہ کچھ مہینوں سے "حوزہ ٹائمز" کے عنوان سے نمونے کے طور پر سرگرمیاں سرانجام دے رہا تھا.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق “حوزہ ٹائمز” خبر رساں ادارہ بہت جلد “وفاق ٹائمز” کے عنوان سے دنیا بھر سے دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا،ابراہیم صابری چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں کہا کہ “حوزہ ٹائمز” علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے حکم پر طور پر برصغیر کے حوزہ ہائے علمیہ کی ترجمانی کے لیے وجود میں لایا گیا تھا اور یہ خبر رساں ادارہ کچھ مہینوں سے “حوزہ ٹائمز” کے عنوان سے آزمائشی طور پر سرگرمیاں سرانجام دے رہا تھا.

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب یہ خبر رساں ادارہ “وفاق المدارس الشیعہ پاکستان” کا آفیشل نیوز ایجنسی ہے،کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے حکم پر اس کا نام بدل کر “وفاق ٹائمز” کے نام سے دنیا بھر کی دینی،ثقافتی اور معاشرتی خبروں کو کوریج کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل نیوز ایجنسی، وفاق ٹائمز کا افتتاحی پروگرام بہت جلد قم میں منعقد ہوگا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6972