7

مطالبات کی منظوری تک مُلک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے، آئی ایس او پاکستان

  • News cod : 7170
  • 05 ژانویه 2021 - 15:59
مطالبات کی منظوری تک مُلک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے، آئی ایس او پاکستان
وفاق ٹائمز | اگر آج شام تک مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو دھرنوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے ہر شہر میں دھرنا دیا جائے گا اور ہر اہم شاہرا ہ کو بند کردیا جائے گا

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا سانحہ مچھ بلوچستان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ مظاہرین کے مطالبات کی منظوری تک مُلک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی،گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں اگر آج شام تک مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو دھرنوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے ہر شہر میں دھرنا دیا جائے گا اور ہر اہم شاہرا ہ کو بند کردیا جائے گا۔ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے آخرہر بار شیعہ شناخت کی بنیاد ہمیں قتل کیوں کیا جاتا ہے۔کیا ریاست ملک میں اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز شیعہ ہراسی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے ۔مرکزی صدر نے آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کو دہرایا کہ بلوچستان بھر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن فی الفور کیا جائے اور مظلومینِ کوئٹہ کو انصاف دیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7170