آئی ایس او

16اکتبر
آئی ایس او کا قرآن و اہلبیت کنونشن اختتام پذیر ،حسن عارف دوبارہ مرکزی صدر منتخب

آئی ایس او کا قرآن و اہلبیت کنونشن اختتام پذیر ،حسن عارف دوبارہ مرکزی صدر منتخب

کارکنوں نے "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے" کے فلک شکاف نعرے لگائے۔رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس ریئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔

15اکتبر
فلسطین کو فراموش کرنا قرآن و اہلبیتؑ سے روگردانی ہے، آئی ایس او

فلسطین کو فراموش کرنا قرآن و اہلبیتؑ سے روگردانی ہے، آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز کی سہ پہر قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

08آگوست
آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں سالانہ یوم حسین (ع) کا انعقاد

آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں سالانہ یوم حسین (ع) کا انعقاد

اس موقع پر یوم حسینؑ میں سوئیڈن میں سرکاری سرپرستی میں ہونے والی اہانت قرآن کریم کیخلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بڑی تعداد میں قرآن بلند کرکے لبیک یا کتاب اللہ کے شعار بلند کئے

10جولای
مری، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد

مری، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد

محفل جشن سے علمائے کرام اور آئی ایس او کے مرکزی صدر نے خطاب کیا۔ عید غدیر کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی محفل میں ورکشاپ میں شریک طلبہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

15ژانویه
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ”جشن سیدہ ”کا اہتمام

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ”جشن سیدہ ”کا اہتمام

اُنہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک کامل و اکمل خاتون ہیں جن کی سیرت طیبہ ذریعہ نجات ہے۔ جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔

09دسامبر
آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ کی علامہ شیخ محسن نجفی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات

نئے سال کے لیے آئی ایس او کے سالانہ پروگرام اور تنظیمی ترجیحات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ دو روزہ ورکشاپ میں مدیر البصیرہ سید ثاقب اکبر نے تنظیمی موقف اور معاشرے کا جائزہ لیکر تجزیہ و تحلیل کر کے رائے قائم کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

23اکتبر
ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین

ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین

جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے سیرت نبوی اور آج کے نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کی بجائے محمدی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

20سپتامبر
آئی ایس او کا اربعین واک پر درج ہونیوالے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایس او کا اربعین واک پر درج ہونیوالے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے پنجاب میں مشی کے جلوسوں پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پُرامن اربعین واک سمیت دیگر مراسمِ عزاداری کی اجازت ہمیں ملک کا قانون دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق پاکستان بھر میں اربعین کی مناسبت سے واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، لاکھوں پُرامن اور محب وطن شہریوں پر بے بنیاد اور جانبدارانہ مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ایسا رویہ دکھایا جا رہا ہے جیسے وہ پنجاب پولیس نہیں یزیدی فوج ہو، پولیس کو آئین پاکستان کا مطالبہ کرنا چاہیئے، جو ہمیں عبادت کا پورا پورا حق اور آزادی دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات ختم نہ کیئے گئے تو عدالتوں سے رجوع کرکے بے بنیاد مقدمات میں مدعی بننے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

05مارس
پشاور دھماکے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شیعہ جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور دھماکے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شیعہ جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے، پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں